اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے یہ اعلان پیرس میں اپنے امریکی ہم منصب جان کیری کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ منگل سے یمن میں جنگ بندی کی جارہی ہے، یہ جنگ بندی 5دنوں تک قائم رہے گی۔ ۔ اس موقع پر جان کیری کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ حوثی گروہ جنگ بندی کا احترام کریں گے۔
.......
/169